بانی پی ٹی آئی کو فوجی عدالت بھیجنے کا فیصلہ ، وفاقی وزیر قانون کا اہم بیان آگیا

عمران خان فوجی عدالت وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر

اسلام آباد : وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا بانی پی ٹی آئی کا کیس فوجی عدالت بھیجنے کے فیصلے سے متعلق اہم بیان آگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے صحافیوں سےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کےکیس پرصوبائی حکومت فیصلہ کرے گی ، ضرورت پڑی توبانی کو فوجی عدالت بھیجنےکافیصلہ پنجاب حکومت کرے گی۔

پارلیمان کےمشترکہ اجلاس میں آئینی ترمیم نہیں ہو سکتی، نیا ترمیمی بل نہیں لایا جاسکتا۔

حکومت کوئی سرپرائز قانون سازی کاارادہ نہیں رکھتی، کسی رکن کے نجی بل کا حکومت سےتعلق نہیں ہوتا، حکومتی ارکان کے سینکڑوں بل موجودہیں۔

یاد رہے بانی پی ٹی آئی نے فوج کے سپرد کرنے کے خدشہ پر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو فوج کی تحویل میں دینے کی اطلاعات گردش کر رہی ہیں، ان کی تحویل سویلین سے فوجی حکام کو منتقل کرنےکی افواہیں ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ بانی پی ٹی آئی کی تحویل سویلین کے پاس ہی رکھی جائے۔