چیف جسٹس کی توسیع ہوگی یا نہیں؟ وزیر قانون نے بتادیا

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد : وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کا چیف جسٹس کی توسیع کے حوالے سے اہم بیان آگیا، جس میں کہا توسیع کافیصلہ میں نےنہیں کرنا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے صحافیوں سےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کی توسیع کے حوالے سے اس وقت کوئی تجویز زیر غور نہیں،  توسیع ہوگی یانہیں اس کافیصلہ میں نےنہیں کرنا۔

اعظم نذیرتارڑ کا کہنا تھا کہ پارلیمان کےمشترکہ اجلاس میں آئینی ترمیم نہیں ہو سکتی، نیا ترمیمی بل نہیں لایا جاسکتا۔

انھوں نے بتایا کہ حکومت کوئی سرپرائز قانون سازی کاارادہ نہیں رکھتی، کسی رکن کے نجی بل کا حکومت سے تعلق نہیں ہوتا، حکومتی ارکان کے سینکڑوں بل موجودہیں۔

یاد رہے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے دوٹوک کہا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی آئینی طریقہ کار کے مطابق ہو گی جب چیف جسٹس پاکستان ریٹائر ہوں گے تو سینئر موسٹ جگہ لیں گے۔

اپنے بیان میں اعظم نذیرتارڑ نے واضح کیا تھا کہ افواہوں کا کوئی علاج نہیں چیف جسٹس سے متعلق آن ریکارڈ ہوں چیف جسٹس کے حوالے سے کہہ چکا ہوں وہ توسیع میں دلچسپی نہیں رکھتے، حکومت سب کو اعتماد میں لے کر قانون سازی کرنےکی قائل ہے۔