اسرائیلی قیدیوں کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو نے تل ابیب اور حماس کے درمیان ممکنہ معاہدے کو روکنے کے لیے ہر موقع ضائع کیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قیدیوں کے لواحقین سے تعلق رکھنے والے اس پلیٹ فارم نے مصر اور غزہ کی پٹی کی سرحد پر واقع فلاڈیلفی کوریڈور میں اسرائیلی فوجیوں کے قبضے کو جاری رکھنے کی اسرائیلی سلامتی کابینہ کی منظوری کے حوالے سے ایک تحریری بیان دیا۔
نیتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تقریباً ایک سال کی نظر اندازی کے بعد بھی اسرائیلی وزیر اعظم نے معاہدے کی بحالی کو یقینی بنانے کا ہر موقع گنوا دیا ہے۔
بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ نیتن یاہو کے اقدامات نے تمام اسیروں کی رہائی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی سلامتی کابینہ نے فلاڈیلفی راہداری میں قبضے کو جاری رکھنے کی منظوری ووٹ کے ذریعے دی ہے۔
یوکرین نے روس کے علاقے بیلگرد پر بمباری کر دی، متعدد ہلاکتیں
بیان کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات ایک ممکنہ معاہدے کے لیے اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے مقرر کردہ شرائط بالخصوص فلاڈیلفی کوریڈور پر قبضے کے جاری رہنے کی وجہ سے تعطل کا شکار ہو گئے ہیں۔