ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار امیتابھ بچن ایک زمانہ میں ریاست مغربی بنگال کے کولکتہ میں کام کے دوران 8 افراد کے ساتھ ایک کمرے سکونت اختیار کئے ہوئے تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر اداکار نے اس بات کا انکشاف خود کیا، امیتابھ بچن ان دنوں سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والا معلومات پر مبنی گیم شو کون بنے گا کروڑ پتی (کے بی سی) سیزن 16 کو ہوسٹ کر رہے ہیں۔
سینئر اداکار نے ایک شو کے دوران اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ پونے میں آٹھ لوگوں کے ساتھ ایک کمرے رہائش اختیار کئے ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ آٹھ لوگوں کا ایک کمرے میں رہنا میرے لئے حیرانی کی بات نہیں ہے، ہم اپنے کالج سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد ملازمت کی تلاش میں نکلے تو کلکتہ پہنچ گئے تھے۔
درفشاں سلیم نے ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا
انہو ں نے مزید بتایا کہ مجھے کلکتہ میں 400 روپے ماہوار پر نوکری مل گئی۔ جہاں ہم ٹھہرے ہوئے تھے وہاں ایک کمرے میں آٹھ لوگ تھے اور بہت مزہ آتا تھا۔ بہت اچھا وقت تھا، میں وہ وقت بھول نہیں سکتا۔