پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈومیسٹک سطح پر ون چیمپئنز کپ ٹورنامنٹ سے متعلق ایک بڑی خوشخبری سامنے آ گئی ہے۔
چیمپئنز کپ جو رواں ماہ ستمبر میں فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور پانچ ٹیمیں اس میں شرکت کریں گی۔ تورنامنٹ کے حوالے سے پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے فیصل آباد کے شائقین کرکٹ کو ٹورنامنٹ سے بھرپور لطف اندوز ہونے کے مواقع فراہم کرنے کی ہدایت کی جس پر اب فیصل آباد کے شائقین کرکٹ آخری چار میچز (پلے آف اور فائنل) کے علاوہ تمام میچز مفت دیکھ سکیں گے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ فیصل آباد کے شہری کرکٹ سے محبت کرتے ہیں اس لیے انہیں موقع دیا جائے گا کہ وہ مفت اسٹیڈیم آکر اپنے پسندیدہ کرکٹرز کو ایکشن میں دیکھ سکیں۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ چیمپئنز لیگ سے نہ صرف ٹیلنٹ سامنے آئے گا بلکہ ڈومیسٹک کرکٹ بھی مضبوط ہو گی۔ چیمپئنز لیگ کی کامیابی کے لیے پوری ٹیم کو ذمے داری سے کام کرنا ہے۔
دوسری جانب چیمپئنز لیگ کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لیے لاہور میں فٹنس ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔
https://urdu.arynews.tv/champions-one-day-cup-shedule-annouced/