سمندری طوفان اسنیٰ کمزور ہوکر واپس ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل

سمندری طوفان اسنیٰ

کراچی : سمندری طوفان اسنیٰ کمزور ہو کر عمان کے ساحل کے قریب ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق مغربی بحیرہ عرب میں سمندری طوفان اسنیٰ کے حوالے سے 10واں اور آخری الرٹ کردیا گیا۔

جس میں کہا ہے کہ سمندری طوفان گزشتہ 12 گھنٹےمیں مزیدجنوب مغرب کی طرف بڑھا، طوفان کمزور ہوکر واپس ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان عمان کے مسیرہ کےشمال مشرق میں تقریباً320کلومیٹردور، مسقط سے340 کلومیٹر اور گوادر سے 370 کلومیٹر کےفاصلے پر ہے۔

امکان ہےسمندری طوفان جنوب مغرب کی طرف بڑھتارہےگا اور 2ستمبرکی صبح تک مزیدکمزورہوجائےگا۔

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے ماہی گیروں کو آج تک کھلے سمندرمیں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔