چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے سول ایوی ایشن نوابزادہ افتخار احمد خان کا نجی ایئرلائن کی پرواز کو لاہور موڑے جانے پر اہم بیان آگیا۔
نوابزادہ افتخار نے واضح کیا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث کراچی سے اسلام آباد نجی ایئرلائن کی فلائٹ کو لاہور موڑا گیا ہے جہاز میں خاتون اول ممبر قومی اسمبلی آصفہ بھٹوسوار تھیں۔
ان کے ساتھ ساتھ نویدقمر، قادرپٹیل، فاروق ستار سمیت ن لیگ اور ایم کیوایم اراکین بھی سوار تھے۔
نوابزادہ افتخار نے کہا کہ اللہ کےکرم سے تمام مسافر محفوظ ہیں اور طیارے نے بھی محفوظ لینڈنگ کی ہے، موسم خراب ہونے کی وجہ سے طیارے کا رُخ موڑا گیا۔