عامر خان کی ونیش پھوگاٹ کو ویڈیو کال، کیا ’دنگل 2‘ بننے جارہی ہے؟

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے اولمپک میں گولڈ میڈل جیتنے سے محروم رہنے والی خاتوں ریسلر ونیش پھوگاٹ کو کال کی ہے۔

اداکار اور پروڈیوسر عامر خان کی ونیش کو کال کے بعد مداح قیاس آرائی کررہے ہیں کہ کیا دنگل 2 بننے جارہی ہے، مداح یہ بھی اظہار خیال کررہے ہیں 2016 کی بلاک بسٹر فلم دنگل کے بعد دونوں یکجا ہوکر اس کا سیکویل بنانے کی تیاری کررہی ہیں۔

عامر خان نے ونیش کو کال کی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئیں، ان تصاویر میں مسٹر پرفیکشنسٹ ویڈیو کال پر نظرآرہے ہیں اور کافی گرمجوشی سے بات کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

دونوں کی فون کال پر ایک دوسرے سے بات کرنے کی تصویر وائرل ہونے کی دیر تھی کہ مداحوں کی جانب سے دنگل 2 بننے کی امیدوں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بھارت کی نامور خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ جب پیرس اولمپک سے خالی ہاتھ دہلی پہنچیں تھیں تو پہنچی تھیں ان کا شاندار استقبال کیا گیا تھا جسے انھوں نے 1000 اولمپکس گولڈ میڈل سے بہتر قرار دیا تھا۔

نامور پہلوان نے اولمپکس میں اپنی نااہلی کے بعد پہلے رد عمل میں کہا تھا کہ اگر حالات بہتر ہوں تو وہ خود کو 2032 تک میڈل کے لیے مقابلہ کرتے ہوئے دیکھ سکتی ہیں۔

ونیش پھوگٹ کا کہنا تھا کہ ابھی میری بہت زیادہ ریسلنگ باقی ہے لیکن اب میں اپنے مستقبل کے بارے میں غیر یقینی کا شکار ہوں ہے کیوں شاید اب چیزیں پہلے جیسی نہ ہو پائیں۔

خیال رہے کہ پیرس اولمپکس 2024 کے ریسلنگ مقابلے میں بھارتی خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ کو فائنل میچ سے قبل نااہل قرار دیدیا گیا تھا۔

ونیش پھوگاٹ نے کوارٹر فائنل مقابلہ اور سیمی فائنل مقابلہ بہترین انداز میں جیت کر 50 کلوگرام کی کیٹیگری کے فائنل میں جگہ بنائی تھی تاہم انھیں 100 گرام وزن زیادہ ہونے پر نااہل قرار دیا گیا تھا۔