بنگلہ دیش کے ریکارڈ ساز فاتح کپتان نجم الحسن شنتو نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرنے پر حاصل خوشی کا نا قابل بیان قرار دیا ہے۔
بنگلہ دیشی کپتان نجم الحسن شنتو نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس کی سر زمین پر وائٹ واش کر کے اور تاریخ ساز کامیابی حاصل کر کے جو خوشی ملی ہے وہ نا قابل بیان ہے۔
نجم الحسن شنتو نے کہا کہ ہم جیتنے کا ارادہ لے کر آئے تھے اور محنت سے اپنے اس ارادے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگلی سیریز بھارت سے ہے، جو بہت اہم ہوگی۔ کوشش کریں گے کہ بھارت کیخلاف بھی جیت اپنے نام کریں۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے پاکستان کو اسی کی سر زمین پر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر کے تاریخ ساز کامیابی حاصل کی ہے۔
اس میچ میں جہاں پاکستان کی بولنگ اور بیٹنگ کے ساتھ فیلڈنگ بھی ناکام رہی، وہیں بنگلہ دیش نے تینوں شعبوں میں قابل فخر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخی جیت کو اپنے نام کیا۔
https://urdu.arynews.tv/test-series-bangladeshs-whitewash-against-pakistan-first-time/