شادی سے انکار پر خاتون ٹیچر کو والد کے سامنے قتل کردیا گیا

خودکشی لاشیں

بونیر: خاتون ٹیچر کو شادی سے انکار پر والد کے سامنے قتل کردیا گیا، پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بونیر میں لیڈی ٹیچر کو اس کے والد کے سامنے قتل کر دیا گیا، پولیس نے بتایا کہ جنگدرہ طوطالئے میں ملزم نے شادی سے انکار پر خاتون پر فائرنگ کردی اور چالیس سالہ خاتون ٹیچر کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔

لیڈی ٹیچر کے قتل پر اساتذہ تنظیموں نے احتجاج کا اعلان کردیا جبکہ طوطالئے پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مقتولہ کے والد نے بتایا کہ ملزم نے پہلے بھی ٹیچر پر حملہ کیا تھا، جس سے پولیس کو آگاہ کیا گیا تھا تاہم کوئی خاطر خواہ کارروائی نہیں کی گئی۔

یک خاتون سکول ٹیچر کو مبینہ طور پر شادی کی پیشکش سے انکار پر ملزم نے اس کے والد کے سامنے قتل کر دیا۔

اس سے قبل خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں 8 جون کو اسی طرح کے ایک واقعے میں ایک خاتون سکول ٹیچر کو پسند کی شادی کرنے پر ’غیرت‘ کے نام پر قتل کر دیا گیا تھا۔

حملہ آور قتل کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اور تاحال فرار ہیں تاہم پولیس تفتیش شروع کررہی ہے۔

4 جون کو وہاڑی میں بھی اسی طرح کے ایک واقعے میں دو بہنوں کو پسند کی شادی کرنے پر ’غیرت‘ کے نام پر قتل کر دیا گیا تھا۔