’امی توماکے بھلو باشی‘ احمد شہزاد نے بنگلہ زبان کا یہ جملہ کیوں ادا کیا؟

قومی ٹیم سے کئی برس سے دور اوپنر احمد شہزاد نے پاکستان کی شرمناک شکست پر بنگالی زبان کا استعمال کرتے ہوئے گہرا طنز کر ڈالا۔

بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پہلی بار اور وہ بھی ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش کی ذلت آمیز شکست کے بعد نہ صرف پاکستان بلکہ دنیائے کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

احمد شہزاد جو پاکستان کرکٹ ٹیم کی موجودہ حالت پر پہلے ہی کڑی تنقید کر رہے ہیں اب انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بنگلہ دیشی زبان کے گانے کے لفظ ’امی توماکے بھلو باشی‘ لکھا، جس کا اردو میں مطلب ہے ’میں تم سے پیار کرتا ہوں‘۔

احمد شہزاد نے طنز کرتے ہوئے مزید لکھا کہ بنگلہ دیش آیا اور وائٹ واش مکمل کرنے کے بعد پیار سے ‘امی توماکے بھلوباشی’ (جس کا مطلب میں تم سے پیار کرتا ہوں) کہا۔

انہوں نے قومی کھلاڑیوں پر طنز کے مزید تیر برسااتے ہوئے کہا کہ تمہیں آتا ہی نہیں ہے اور تم سے ہوتا ہی نہیں ہے۔

اس موقع پر کرکٹر نے بنگلہ دیش ٹیم کی بھی کھل کر تعریف کی اور کہا کہ بنگال ٹائیگرز کی ٹیم نے زبردست کرکٹ کھیلی اور پاکستان کو سکھایا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کیسے کھیلی جانی چاہیے، ان کے بولرز نے آپ کو سکھایا ہے کہ کس لائن و لینتھ پر بالنگ کروانی چاہیے، پاکستانی بیٹرز نے پچ سے متعلق شکایتی رویہ اپنایا تاہم بنگلادیشی بیٹر پچ کو نہایتی فلیٹ بناکر کھیلنے کا طریقہ بتایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش اسوقت جس صورتحال سے گزر رہا ہے، اس میں انکی ٹیم نے شائقین کو ایک حوصلہ دیا ہے۔ ٹیسٹ سیریز کی تاریخی جیت بنگلہ دیش کے شائقین کے چہروں پر مسکراہٹیں لوٹائے گی۔

https://urdu.arynews.tv/after-white-wash-pch-tighten-policy-of-fitness-test/