کراچی : لیاری ندی میں ڈوبنے والے 2 سالہ بچے کی لاش مل گئی

لیاری ندی کراچی لاش

کراچی : سہراب گوٹھ میں لیاری ندی میں ڈوبنے والے 2 سالہ بچے کی لاش مل گئی، حمید اللہ بھائی کے ساتھ کھیلتے ہوئے ندی میں گرگیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں ندی میں گرنے والے بچے کی تلاش کا عمل آج صبح دوبارہ شروع کیا گیا۔

ریسکیو اہلکاربچےکی تلاش کرتےہوئےسہراب گوٹھ پل تک پہنچ گئےہیں ، ریسکیو اداروں نے لیاری ایکسپریس وے کے قریب لیاری ندی سے بچے کی لاش نکال لی.

گذشتہ روز آلا صف اسکوائر انڈس پلازہ کی عقب میں واقع ندی میں دو سالہ حمید اللہ اپنے بھائی کے ساتھ کھیلتے ہوئے اچانک ندی میں جاگرا تھا۔

علاقہ مکینوں نے اپنی مدد اپ کے تحت تلاش شروع کی لیکن ناکام رہے ، جس کے بعد ریسکیو 1122 ںےموقع پرپہنچ کرآپریشن شروع کیا جیسے چار گھںٹے کی جدوجہد کے بعد اندھیرے کی وجہ سےروکنا پڑا۔

علاقہ مکین کا کہنا تھا کہ ندی کنارے حفاظتی دیوار نہ ہونے کی وجہ سے ائے روز ایسے حادثات پیش آرہے ہیں، علاقے میں ندی پر بنے خطرناک لکڑیوں کے پل سے ہوکرگزرنا پڑتا ہے۔

ریسکیو حکام کاکہناتھا کہ صبح کی روشنی میں دوبارہ ہیوی مشینری کی مدد سے بچے کی تلاش کا کام کیا جائے گا۔