معاشرے میں خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم کے بعد انہیں تحفظ کی فراہمی کے لیے گوجرانوالہ پولیس نے بڑا قدم اٹھا لیا۔
اے آر وائی نیوز کے نمائندے غلام فرید کے مطابق گوجرانوالہ پولیس نے خواتین کو تحفظ دینے کیلئے ”پنک وہیلز” کے نام سے منصوبے کا آغاز کیا ہے۔ چیمبر آف کامرس کے تعاون سے شروع کیے گئے اس منصوبے کے تحت خواتین پولیس اہلکار ہر لمحہ اپنی ماؤں بہنوں کی حفاظت کیلیے تیار رہیں گی۔
پنک وہیلز کی ٹیم، خواتین سے متعلق ’’15‘‘ کی تمام کالز اور پنجاب وومن سیفٹی ایپ کی کالز پر فرسٹ ریسپانڈر کا کردار ادا کرے گی۔
”پنک وہیلز” کے لیے خواتین پولیس اہلکاروں کو موٹر سائیکلز، باڈی کیم، موبائل ٹیبز، فرسٹ ایڈ باکس اور چیک لسٹ سافٹ ویئر مہیا کر دیے گئے ہیں۔
سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ کا کہنا ہے کہ پنک وہیلز پراجیکٹ خواتین کو محفوظ بنانے کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔
@grwpoliceoffical گوجرانوالہ پولیس نے خواتین کے تحفظ کے لیے "پنک وہیلز" کے نام سے ایک شاندار منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔ جس کا مقصد خواتین سے متعلق 15 کی تمام کالز اور وومن سیفٹی ایپ کی کالز پر فرسٹ رسپانڈر کے طور پر عمل کرنا ہے۔ خواتین پولیس اہلکاروں کو پنک اسکوٹرز فراہم کیے گئے ہیں اور ٹیم باڈی کیمراز، فرسٹ ایڈ کٹ، ٹیبز اور چیک لسٹ سافٹ ویئر سے لیس ہے۔ ٹیم ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر متاثرہ خاتون کی کال موصول ہوتے ہی کرائم سین پر پہنچ کر وکٹم کو تحفظ فراہم کرنے اور کرائم سین کو محفوظ کرنے کے علاوہ پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی، سائیکالوجیسٹ، انوسٹی گیشن افسران اور وکٹم سپورٹ آفیسر کو موقع پر بلائے گی۔ ٹیم خواتین کی طرف سے کثرت سے وزٹ کی جانے والی مارکیٹوں، خواتین کے تعلیمی اداروں پر بھی اپنی موجودگی یقینی بنائیں گی #pinkwheels #Gujranwala ♬ original sound – Gujranwala Police Official
گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے صدر شیخ فیصل کا کہنا ہے کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے تعاون سے شروع کیا جانے والا یہ پراجیکٹ پولیس اور حکومت کی ترقی پسند سوچ کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کے اہم قدم ہے جب کہ عوام نے بھی خواتین کی پنک پولیس فورس کے قیام کا مستحسن اقدام قرار دیا ہے۔