راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال اور بلوچستان کی ترقی کے دشمنوں سے ریاست آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پریس کانفرنس کامقصدنیشنل سیکیورٹی سےجڑےمعاملات ہیں، داخلی سلامتی اوردہشت گردی کیخلاف کیےگئےاقدمات کااحاطہ کرناہے.
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشتگردوں،سہولت کاروں کیخلاف رواں سال 32173آپریشنز کئےگئے، ایک ماہ کےدوران 4 ہزار 29 آپریشنز کئے گئے ، 90 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ سیکیورٹی ادارے روزانہ کی بنیاد پر 130سےزائد آپریشنز کررہےہیں، دہشت گردوں کیخلاف جنگ میں193بہادرافسران اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ گزشتہ ایک ماہ میں آپریشن کےدوران90خوارج کوجہنم واصل کیاگیاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم بہادرسپوتوں اورلواحقین کوخراج تحسین پیش کرتی ہے، فتنہ الخوارج اوردہشتگردی کیخلاف جنگ آخری خارجی تک جاری رہےگی، اہم آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے اب تک37خوارج کو جہنم واصل کیا، اہم دہشتگرد ابوذر عرف صدام بھی جہنم واصل ہونیوالوں میں شامل ہے۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ 20اگست 2024سےوادی تیرہ میں فتنہ الخوارج اور جماعت الاحرارکیخلاف کامیاب آپریشن کیے ، فتنہ الخوارج کو اس آپریشن کےنتیجےمیں بڑادھچکالگا، اس آپریشن کےدوران ہمارے 4 بہادرجوانوں نےجام شہادت نوش کیا۔
انھوں نے مزید بتایا کہ 25اور26اگست کی رات دہشتگردوں نےبلوچستان میں کارروائی کی، یہ کارروائی اندرون اوربیرونی دشمنوں کی ایماں پر کی گئی، سیکیورٹی فورسزنےجوابی کارروائی کرتےہوئے21دہشتگردوں کوجہنم واصل کیا جبکہ آپریشن کےدوران سیکیورٹی فورسزکے 14 جوانوں نےجام شہادت نوش کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہےبلوچستان کی عوام میں احساس محرومی اورریاستی جبری پائی جاتی ہے، بیرونی عناصر نے بلوچستان کےعوام کےاس احساس محرومی کا فائدہ اتھایا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے دہشتگردوں،سہولت کاروں کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کےجان و مال اور بلوچستان کی ترقی کےدشمنوں سے ریاست آہنی ہاتھوں سے نمٹےگی، جب بلوچستان میں ترقی نہیں ہوگی تواس سےاحساس محرومی بڑھےگی، اس سے دہشت گرد ریاست کومزیدموردالزام ٹھہرائیں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ 25 اور 26 اگست کی رات کو جو دہشت گرد واقعات ہوئے وہ اسی فنڈنگ سے ہوئے، دہشت گردوں کا انسانیت،بلوچ روایات اقدارسے کوئی تعلق نہیں، یہ دہشتگردی ظلم کو کرنے اور کروانے والوں کی ذہنیت اورمایوسی کی عکاسی ہے لیکن ہمارے لئے ہر پاکستانی کاخون مقدس ہے، کسی پاکستانی کےخون کورائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔