نامور بھارتی کرکٹر نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی

آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ نے بی جے پی میں شامل ہو کر اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا ہے۔ کرکٹر کی سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان ان کی

رواں سال ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ٹی 20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ لینے والے نامور بھارتی کرکٹر نے وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کر لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ نے بی جے پی میں شامل ہو کر اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا ہے۔ کرکٹر کی سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان ان کی اہلیہ ریوابا جڈیجہ نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) کے ذریعے کیا۔

ریوابا خود گجرات سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ہیں۔ انہوں نے شوہر اور ان کے پارٹی ممبر شپ کارڈ کی تصاویر شیئر کیں۔

رویندر کی اہلیہ نے 2019 میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی اور 2022 میں جام نگر شمالی حلقہ سے گجرات اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا۔

کرکٹر نے اہلیہ کی انتخابی مہم بھی چلائی تھی اور وہ اس حلقے سے 50,000 سے زائد ووٹ لے کر کامیاب قرار پائی تھیں۔

رویندر جڈیجہ کے والد اور بہن کانگرنس کے حامی ہیں اور انہوں نے پارٹی کیلیے مہم بھی چلائی تھی، لیکن ریوابا کے نزدیک یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔

ریوابا نے اس بارے میں کہا کہ رویندر جڈیجہ اور میں دو لوگ نہیں بلکہ ہم ایک ہی ہیں، ہماری سوچ ایک ہے اور ہمارا نظریہ ایک ہے، ہم ایک دوسرے کی پیروی کرتے ہیں۔