فرانس کا نیا وزیراعظم کون؟

فرانس کے صدر میکرون نے سابق بریگزٹ مذاکرات کار مشیل بارنیئر کو نیا وزیراعظم نامزد کر دیا۔

صدر ایمانوئل میکرون نے 50 دنوں سے زائد کی نگراں حکومت کے بعد یورپی یونین کے سابق بریگزٹ مذاکرات کار مشیل بارنیئر کو فرانس کا نیا وزیراعظم نامزد کیا ہے۔

میکرون نے جمعرات کو ایلیسی پیلس میں 73 سالہ تجربہ کار سیاست دان کے ساتھ بات چیت کی جس میں انہیں پارلیمانی انتخابات کے بعد ملک میں کئی ہفتوں سے جاری سیاسی تعطل کو ختم کرنے کی امید میں نئی ​​حکومت کی تشکیل کا کام سونپا گیا ہے۔

Michel Barnier is France's new PM

نئے وزیراعظم 35 سالہ گیبریل اٹل کی جگہ لیں گے جنہوں نے صرف آٹھ ماہ اس عہدے پر کام کیا تھا۔

میکرون کا جون میں پارلیمانی انتخابات کے اعلان کا نتیجہ نقصان دہ ثابت ہوا۔ ان کے مرکزی اتحاد نے درجنوں نشستیں گنوائیں اور کسی بھی پارٹی کو واضح اکثریت حاصل نہ ہوئی۔