ممبئی: بالی وڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان نے مستقبل میں ریلیز ہونے والی اپنی فلموں کے ڈیجیٹل رائٹس سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا۔
بھارتی میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا کہ عامر خان فلم انڈسٹری کے کاروبار سے متعلق ایک اہم تبدیلی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ عامر خان اپنی مستقبل کی فلموں کے ڈیجیٹل رائٹس فروخت نہ کرنے پر غور کر رہے ہیں جس کا مقصد تھیٹر میں ریلیز کو ترجیح دینا ہے۔
دراصل عامر خان کا وژن ہے کہ وہ 12 یا اس سے زائد ہفتوں کیلیے اپنی فلموں کو سینما گھروں کیلیے مخصوص رکھیں۔
ڈیجیٹل رائٹس کی فروخت میں تاخیر کا مقصد فلم کو تھیٹر میں زیادہ سے زیادہ چلا کر دیکھنے والوں کی پذیرائی کا اندازہ لگانا ہے۔
لیکن اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ عامر خان اس منصوبہ بندی کے تحت ہی اپنی آئندہ آنے والی فلم ’ستارے زمین پر‘ ریلیز کریں گے یا نہیں۔ فلم 20 دسمبر 2024 کو ریلیز ہونے والی ہے۔