اسلام آباد : سیکٹر ایف ایٹ میں کرنسی ایکس چینج کے مالک کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، فائرنگ کا واقعہ لین دین کے تنازع پر پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سیکٹر ایف ایٹ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ، جس میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں کرنسی ایکس چینج کے مالک شہزادستی اور سیکیورٹی گارڈ کاوش شامل تھا، ملزمان نجی ٹاور میں دونوں افراد کو قتل کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ریسکیو حکام نے لاشوں کواسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ تھانہ مارگلہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہی
کرنسی ایکسچینج کے مالک شہزادستی کے قتل کے واقعے پر کرنسی ایکسچینجر نے ہڑتال کااعلان کردیا ہے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ شہزاد ستی کے قتل میں نجی ٹاورکی انتظامیہ ملوث ہے، فائرنگ کا واقعہ لین دین کے تنازع پر پیش آیا۔