سپریم کورٹ میں چوری کی واردات

جوڈیشل کمیشن نے آئینی بینچ کے ممبران میں توسیع کر دی

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان سے 2 کمپیوٹر چوری کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چوری کی واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈائریکٹر آئی ٹی سپریم کورٹ کی درخواست پر تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

سی سی ٹی وی میں 2 ملازمین زاہد اقبال اور فیصل خان کی حرکات مشکوک پائی گئی ہیں۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس نے کچھ افراد سے پوچھ گچھ کی ہے تاہم فوری طور پر مقدمے میں کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔