لاہور : بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی، بھاری جرمانہ ہوگا اور موٹر سائیکل بند کردی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ٹریفک پولیس کا بغیر لائسنس موٹر سائیکلسٹ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے بتایا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے طریقہ کاراورحصول کوانتہائی سہل بنا دیا گیا لیکن اب بھی موٹرسائیکل سواروں کی بڑی تعداد لائسنس کے بغیر سڑکوں پر گھوم رہی ہے۔
عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکلسٹ کیلئے لرنر پرمٹ کی 42 روز میعاد کو بھی ختم کردیا گیا ہے۔
سی ٹی اولاہور نے لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل سوار کو بھاری جرمانہ اور موٹرسائیکل بند کرنے کا حکم دے دیا۔
انھوں نے کہا کہ اب لائسنس بنوانے کے بعد ہی موٹرسائیکل واپس کی جائےگی، لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ پر2ہزارروپے جرمانہ ہوگا جبکہ فیس 930 روپے ہے۔
یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب کے حکم پر موٹرسائیکلسٹ کیلئے ریلیف کا اعلان کیا گیا تھا۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے بتایا تھا کہ موٹرسائیکل لائسنس کیلئے اب لرنر پرمٹ کےبعدانتظار نہیں کرنا پڑے گا، محدود مدت موٹرسائیکل لائسنس کیلئے 42 دن کالرنرپریڈختم کیاجارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب لرنر پرمٹ کےساتھ ہی شہری ٹیسٹ دیکرلائسنس حاصل کرسکتےہیں، سہولت فراہم کرنے کا مقصد قیمتی وقت محفوظ اور قانون پسند شہری بنانا ہے۔