اسلام آباد : سپریم کورٹ سے کمپیوٹر کی چوری میں ملوث ایک ملازم گرفتار کرلیا گیا ، زاہد اقبال سیکرٹری ٹوچیف جسٹس کا ڈرائیور ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ سے 2 کمپیوٹر چوری ہونے کے معاملے پر پولیس نےمقدمےمیں نامزد ملازم کوحراست میں لے لیا، زاہد اقبال سیکرٹری ٹوچیف جسٹس کاڈرائیور ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے ک نامزد دوسرے ملزم فیصل خان کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، فیصل خان سپریم کورٹ میں بطور نائب قاصد تعینات ہے، فیصل خان کو پہلے بھی سپریم کورٹ سےبرطرف کیا جاچکا ہے۔
ڈائریکٹر آئی ٹی کی درخواست پر کمپیوٹر چوری ہونے کا مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ نے درج کیا تھا ، جس میں کہا تھا کہ سی سی ٹی وی میں دو ملازمین زاہداقبال اورفیصل خان کی حرکات مشکوک پائی گئیں۔