اسرائیلی فوج کے شام پر فضائی حملے، متعدد ہلاک و زخمی

اسرائیلی فوج کی جانب سے وسطی شام میں فضائی حملے کئے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج نے طرطوس اور حما گورنری سمیت دیگر علاقوں میں فوجی مراکز کو نشانہ بنایا، جس سے متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شامی فضائیہ کی جانب سے کچھ میزائلوں کو تباہ کردیا گیا جبکہ حملوں میں زخمی افراد میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملے کے باعث ہائی وے کو بھی نقصان پہنچا جبکہ عمارتوں میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز متحرک ہیں۔

اس سے قبل اسرائیل کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی ہے۔

عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان میں کئے گئے حملے کے نتیجے میں طبی عملے کے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے، جس کے بعد صورتِ حال کشیدہ ہو گئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل کے علاقے کریات شمعون کی 2 بستیوں کو نشانہ بنایا۔

بھارت، سڑک کنارے خاتون سے زیادتی، لوگ ویڈیو بناتے رہے

حزب اللہ کے مطابق اسرائیلی بستیوں پر حملہ جنوبی لبنان میں حملے کے جواب میں کیا گیا ہے۔