پشاور : وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور پشاورپہنچ گئے، ان کے بھائی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ اسلام آباد میں طویل میٹنگ میں مصروف تھے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اسلام آباد سے وزیراعلی ہاؤس پشاور پہنچ گئے۔
وزیراعلیٰ کے پی کے بھائی فیصل امین نے پشاور پہنچنے کی تصدیق کردی اور کہا وزیراعلیٰ اسلام آباد میں طویل میٹنگ میں مصروف تھے۔
علی امین گنڈا پور نے وزیراعلی ہاؤس پشاور پہنچ کرپارٹی قیادت سےرابطہ کیا اور پارٹی رہنماؤں سے زوم میٹنگ میں سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو اسلام آباد میں اپنی طویل میٹنگ سے آگاہ کیا اور پارٹی رہنماؤں کی گرفتاری اور کے پی اسمبلی اجلاس پر مشاورت بھی کی۔
مزید پڑھیں : علی امین گنڈا پور7 گھنٹے بعد منظرعام پر آگئے
گزشتہ روز وزیراعلیٰ کے پی کے ایک ملاقات کیلئےاسلام پہنچے تھے اور پھر ان کا پارٹی رہنماؤں سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔
علی امین سے رابطہ نہ ہونے پر اپوزیشن لیڈرعمرایوب اورکےپی حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔
بعد ازاں وزیراعلیٰ کے پی کے پیرکےروزایک ملاقات کیلئےاسلام پہنچےاورپھرانکا پارٹی رہنماؤں سے رابطہ منقطع ہوگیا،
بعد ازاں وزیراعلیٰ کے پی پراسرار گمشدگی کے پارٹی رہنماؤں سےرابطہ میں آئے ، سات گھنٹےبعد پی ٹی آئی کے ایم این اےشاہد خٹک نے ٹویٹ کیا تھا کہ علی امین گنڈا پورکا فون کھل گیا، وزیراعلیٰ کے پی کےنےحفاظتی عملےسےرابطہ کیا۔
اس حوالے سے نمائندہ اے آر وائی نیوز نے بتایا تھا کہ وہ کسی میٹنگ تھے جہاں موبائل جیمرز لگے ہوئے تھے جس وجہ سے ان سے رابطہ نہیں ہو پارہا تھا اور وہ جس مقام پر گئے وہاں انکی سیکیورٹی بھی نہیں گئی تھی تاہم اب انہوں نے اپنی سیکورٹی کو طلب کرلیا اور وہاں سے روانہ ہوئے۔