کرکٹ کےلیے سہولیات دینی ہیں تو اچھے معیار کی دیں! ناقص انتظامات پر افغانستان بورڈ نے بھارتی بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
بھارت نے افغانستان کو نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ کیلئے نوائیڈا کا گراؤنڈ دیا جہاں سہولیات ناکافی ہیں، میچ کے ابتدائی دو دن بارش کی وجہ سے گیلی آؤٹ فیلڈ سکھانےکے انتظامات مناسب نہیں تھے۔
وینیو کی خراب صورتحال پر افغان کرکٹ بورڈ نے بی سی سی آئی سے ناراضی کا اظہار کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کھلاڑی اسٹیڈیم کی حالت دیکھ کرناخوش ہیں وہ دوبارہ اس وینیو پر نہیں آئیں گے۔
افغان ٹیم اپنے ہوم میچز بھارت یا متحدہ عراب امارات میں کھیلتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ مستقبل کے میچوں کے لیے اس اسٹیڈیم میں واپس نہیں آئے گی۔
افغانستان کرکٹ بورڈ (ACB) کے ایک ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ بنیادی سہولیات کی کمی کو بنیادی وجہ بتاتے ہوئے مستقبل کے کھیل لکھنؤ میں منتقل کیے جائیں گے۔