اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورک (وی پی این) کے حوالے سے اہم وضاحت جاری کردی۔
پی ٹی اے ترجمان کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ ادارے سے متعلق میڈیا میں مشتہر حالیہ خبروں میں وی پی اینز کی بلاکنگ کے حوالے سے وضاحت کی جاتی ہے کہ پاکستان میں وی پی اینز کو بلاک نہیں کیا جا رہا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ پی ٹی اے تمام آئی ٹی کمپنیوں، سافٹ ویئر ہاؤسز، فری لانسرز اور بینکوں وغیرہ کی اس ضمن میں حوصلہ افزائی کر رہا ہے کہ وہ اپنے آئی پی کو وی پی این کے استعمال کیلیے رجسٹرڈ کریں تاکہ کسی بھی خلل کی صورت میں ان اداروں کی انٹرنیٹ خدمات متاثر نہ ہوں۔
انہوں نے واضح کیا کہ وی پی این رجسٹریشن پی ٹی اے اور پی ایس ای بی کی ویب سائٹس پر مفت دستیاب ایک ’ون ونڈو آپریشن‘ ہے جو 2 سے 3 دن میں مکمل ہوتا ہے۔
بلاتعطل اور محفوظ آن لائن کاروبار کو یقنی بنانے کیلیے براہ کرام https://ipregistration.pta.gov.pk پر اپنا وی پی این رجسٹرڈ کریں۔