وزیراعلیٰ کے پی رات میں کہاں تھے؟ پتہ چل گیا

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ امین علی گنڈا پور گزشتہ رات پکڑ دھکڑ کے بعد کہاں تھے، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

وزیراعلیٰ کے پی کے بھائی فیصل امین نے بتایا کہ بھائی سی ایم ہاؤس پشاور پہنچ گئے، کل وہ اسلام آباد میں طویل میٹنگ میں مصروف تھے، علی امین گنڈا پور نے وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچ کر پارٹی قیادت سے رابطہ کیا۔

زوم میٹنگ میں پارٹی رہنماؤں کو اسلام آباد میں اپنی طویل میٹنگ سے آگاہ کیا، پارٹی رہنماؤں کی گرفتاری اور کے پی اسمبلی اجلاس پر مشاورت کی۔

گزشتہ روز علی امین گنڈا پور سے رابطہ نہ ہونے پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اورخیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختو نخوا علی امین گنڈاپور کل کی گرفتاری کے بعد 7 گھنٹے کے بعد منظر عام پر آئے تھے اور ان کا کا موبائل فون آن ہوا تھا۔

پی ٹی آئی کے قائدین وزیراعلیٰ خیبرپختو نخوا علی امین گنڈا پور کی غیر حاضری اور ان سے متعلق خبروں کے حوالے سے کافی فکر مند تھی، شاہد خٹک نے ایکس پر شیئر پیغام میں بتایا تھا کہ علی امین گنڈا پور واپس پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورکے سیکیورٹی اہلکار ان کے پاس پہنچ گئے تھے، یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور 7گھنٹے کے بعد منظر عام پر آئے تھے۔