سعودی عرب: نیوم ہوائی اڈے پر اسمارٹ گیٹس پروجیکٹ کا آغاز

سعودی عرب میں مسافروں کی پروسیسنگ کو جدید بنانے کی جانب ایک قدم میں، سعودی وزارت داخلہ نے باضابطہ طور پر نیوم ہوائی اڈے پر اسمارٹ گیٹس پروجیکٹ کا آغاز کردیا۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسمارٹ گیٹس پروجیکٹ کا افتتاح منگل کو کیا گیا، جس میں کئی اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔

اسمارٹ گیٹس پروجیکٹ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ، SDAIA اور NEOM کے درمیان مشترکہ کوششوں کی نمائندگی کرتا ہے۔

یہ پروجیکٹ مسافروں کو اپنے بائیو میٹرک ڈیٹا کو اسکین کرنے کے لیے سیلف سروس استعمال کرنے کے قابل بنائے گا، جس سے ہوائی اڈے سے گزرنے کے عمل کو نمایاں طور پر تیز کیا جاسکے گا۔

سعودی عرب کا سفارتخانہ دمشق میں 12 سال بعد دوبارہ کھل گیا

یہ اقدام جدید ٹیکنالوجیز کو روزمرہ کی خدمات میں ضم کرنے کے لیے سعودی عرب کی جاری کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد زیادہ مربوط اور موثر شہری ماحول بنانا ہے۔