بھارت کی ریاست کرناٹک میں کسٹمر نے ناقص سروس سے تنگ آ کر الیکٹرانک اسکوٹر کے شو روم کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شو روم کو آگ لگانے والے 26 سالہ ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ واقعہ بھارت کی نمبر 1 ای سکوٹر بنانے والی کمپنی اولا الیکٹرک کی سروس پر بڑھتے ہوئے عوامی غصے کے درمیان سامنے آیا۔
کئی میکینکس نے اولا الیکٹرک کی سروس پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور بتایا کہ کمپنی شکایات کے حجم سے نمٹنے میں دشواری کا سامنا کر رہی ہے۔
کالبرگی پولیس کمشنر کے مطابق ملزم جو پیشے کے لحاظ سے ایک مکینک ہے، نے پچھلے مہینے الیکٹرانک اسکوٹر خریدا جو کچھ دنوں بعد خراب ہوگیا، وہ مرمت کیلیے شو روم لیا لیکن اسے تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے اسے جواب نہیں دیا جا رہا تھا، گزشتہ روز وہ شو روم پہنچا جہاں اس نے چھ اسکوٹرز پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
آگ کے باعث شو روم میں 8 لاکھ 50 ہزار روپے کا مالی نقصان ہوا۔ اولا الیکٹرک اب تک واقعے پر کسی قسم کا ردعمل ظاہر نہیں کیا اور نہ کسٹمر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔