محمد حارث کو اسٹالینز کا کپتان بننے کیلیے کس نے کہا؟

محمد حارث

چیمپئنز ون ڈے کپ میں اسٹالینز کے کپتان محمد حارث نے بتایا ہے کہ انہیں کس کھلاڑی نے کپتان بننے کے لیے کہا تھا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹر محمد حارث نے کہا کہ شعیب ملک کی کال آئی اور کہا کہ آپ کو کپتان بنا رہے ہیں۔

محمد حارث کے مطابق انہوں نے شعیب ملک سے کہا کہ چیلنج قبول ہے، چاہے جیتیں یا ہاریں مقابلہ کرتے نظر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز کپ میں پرفارم کرکے کم بیک کرنا چاہتا ہوں، کوشش ہوگی اسٹالینز کی جیتنے کی روایت کو قائم رکھیں۔

ایک سوال کے جواب میں محمد حارث نے کہا کہ جب آپ پاکستان شاہین یا کسی بھی ٹیم کی انٹرنیشنل لیول پر کپتانی کرتے ہیں تو کافی فائدہ ہوتا ہے، میرا جو تھوڑا بہت تجربہ ہے اس کی بنیاد پر اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

محمد حارث نے کہا کہ اسٹالینز کا کافی اچھا کمبی نیشن ہے مجھے لگتا ہے کہ سب سے اچھی ٹیم ہماری ہی بنی ہے، ٹاپ آرڈر اور بولنگ لائن دیکھیں تو سب سے اچھے بولرز ہماری ٹیم میں ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ABL Stallions (@ablstallions)

 واضح رہے کہ چیمپئنز ون ڈے کپ کا افتتاحی میچ محمد رضوان کی یو ایم ٹی مارخورز اور شاداب خان کی پینتھرز کے درمیان کل کھیلا جائے گا۔

محمد حارث کی اسٹالینز اور لائنز کی ٹیمیں 13 ستمبر کو مدمقابل آئیں گی۔

ٹورنامنٹ کا فائنل 29 ستمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ فاتح ٹیم کو تین کروڑ اور رنر اپ کو ڈیڑھ کروڑ کی انعامی رقم دی جائے گی۔