پی سی بی چیمپئنز ون ڈے کپ کا میلہ آج سے فیصل آباد میں سجے گا اقبال اسٹیڈیم میں افتتاحی میچز مارخورز اور پینتھرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پاکستان کے شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ہونے کو ہے کیونکہ پی سی بی چیمپئنز ون ڈے کپ کا آج سے فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں آغاز ہو رہا ہے۔ افتتاحی میچ رضوان کی قیادت میں مارخورز اور شاداب ے پینتھرز کے درمیان سہ پہر تین بجے ہوگا۔
رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں آئمہ بیگ آواز کا جادو جگائیں گی جب کہ شاندار آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔
چیمپئنز ون ڈے کپ میں پانچ ٹیموں کے کھلاڑی 17 دن تک ایکشن میں دکھائی گے۔ 14 میچز میں رنز کی برسات ہوگی اور وکٹیں بھی اڑیں گی۔
گزشتہ روز اقبال اسٹیڈیم میں چمچاتی ٹرافی کی رونمائی ہوئی۔ پانچوں ٹیموں کے کپتانوں اور مینٹوز نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور اس ایونٹ کو نئے ٹیلنٹ کے لیے خوش آئند قرار دیا۔
ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 3 کروڑ روپے اور رنر اپ کو ڈیڑھ کروڑ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔
چیمئنز ون ڈے کپ ٹورنامنٹ کی ٹرافی سے پردہ اٹھ گیا
پی سی نے آخری چار میچز کے علاوہ تمام میچز میں شائقین کا اسٹیڈیم میں داخلہ مفت کر دیا ہے۔