فیصل آباد میں کھیلے جا رہے پی سی بی چیمپئنز ون ڈے کپ کے دوسرے میچ میں لائنز کے خلاف اسٹالینز کی بیٹنگ جاری ہے۔
فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پی سی بی چیمپئنز ون ڈے کپ میں اسٹالینز کے کپتان محمد حارث نے لائنز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور دونوں اوپنرز میدان میں ہیں۔
اسٹالینز نے 5 اوورز میں بغیر وکٹ کھوئے 31 رنز بنا لیے ہیں۔ شان مسعود 15 اور یاسر خان 12 رنز پر کھیل رہے ہیں۔
دونوں ٹیموں میں اسٹار قومی کرکٹرز شریک ہیں۔
اسٹالینز اسکواڈ:
محمد حارث (کپتان)، شان مسعود، یاسر خان، بابر اعظم، طیب طاہر، حسین طلعت، جہاں داد خان، مہران ممتاز، ابرار احمد، حارث رؤف اور محمد علی
لائنز اسکواڈ:
شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، عبداللہ شفیق، امام الحق، فیصل اکرم، عمر یوسف، شاہرون سراج، سراج الدین، خوشدل خان، عامر جمال، سجاد علی اور عامر یامین۔
چیمپئنز ون ڈے ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ مارخورز نے پینتھرز کو بھاری مارجن سے شکست دے کر جیتا تھا۔
ٹورنامنٹ کے تمام میچز اے اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔
https://urdu.arynews.tv/champions-one-day-cup-markhors-defeated-panthers/