بابر اعظم کی بطور کپتان دوبارہ تقرری پر عماد وسیم نے حیرانی کا اظہار کیا۔
پاکستان کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں 2024 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل بابر اعظم کی پاکستان کی وائٹ بال ٹیموں کے کپتان کے طور پر دوبارہ تقرری پر حیرت کا اظہار کیا۔
بابر نے پاکستان کی 2023 ون ڈے ورلڈ کپ کی مایوس کن مہم کے بعد کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا اور کپتانی شاہین آفریدی کو سونپی گئی تھی۔ تاہم، صرف چھ ماہ بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ سیریز کے بعد اپنا فیصلہ واپس لے لیا اور بابر کو دوبارہ کپتان بنا دیا۔
ایک مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم کو انٹرویو دیتے ہوئے عماد وسیم نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں بہت سے لوگ پی سی بی کے فیصلے سے یکساں طور پر حیران تھے۔
مختصر وقفے کے بعد بابر کی کپتانی میں واپسی کے بارے میں پوچھے جانے پر عماد نے اعتراف کیا کہ ’’ہاں، میں حیران تھا میں کیا کہہ سکتا ہوں، یہ بالآخر سلیکٹر کی کال ہے انہوں نے جو بھی سوچا وہ بہترین آپشن تھا، انہوں نے چن لیا یہ ان کی مرضی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر کوئی حیران تھا صرف میں ہی نہیں لہذا، میں نہیں کہہ سکتا کہ میں حیران نہیں تھا۔