کے الیکٹرک صارفین کو ستمبر سے نومبر تک کے بلوں میں کتنے روپے اضافی ادا کرنا پڑیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

بجلی بل پاکستان پوسٹ

اسلام آباد: کے الیکٹرک صارفین کو ستمبر سے نومبر تک کے بلوں میں کتنے روپے اضافی ادا کرنا پڑیں گے؟ اس حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک صارفین ماہانہ اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے مسلسل بوجھ کی زد میں ہیں ، ستمبر میں کراچی والے ماہانہ اورسہ ماہی ایڈجسٹمنٹس میں فی یونٹ 2.74 روپے اداکریں گے جبکہ ملک کےباقی صارفین کوماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں رواں ماہ فی یونٹ37 پیسےکاریلیف ملے گا۔

کے ای صارفین کو جنوری سےمارچ 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹس میں فی یونٹ ایک روپے دینے یوں گے جبکہ اپریل تا جون 2024 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کے ای صارفین فی یونٹ 1.74 روپے دیں گے۔

اکتوبر میں کے ای صارفین ماہانہ،سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس میں فی یونٹ4.33روپے اور مئی 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 2.59روپے ادا کریں گے۔

نومبرمیں کے ای صارفین ماہانہ اورسہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس میں فی یونٹ 4.91وپےاداکریں گے جبکہ نومبر میں ہی جون 2024کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کےای صارفین کوفی یونٹ 3.17روپے دینے ہوں گے۔

صارفین سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ستمبرتانومبر2024 میں1.74روپےادا کریں گے ، نیپرا سے کے ای کے لیے جولائی2024  کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ ابھی آناباقی ہے

کے الیکٹرک نے جولائی 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 3.09 روپے کا اضافہ مانگ رکھا ہے۔