چیمپئنز ون ڈے کپ: کامران کی دوسری سنچری، مارخورز کا ڈولفنز کو جیت کیلیے 285 رنز کا ہدف

چیمپئنز ون ڈے کپ کے چھٹے میچ میں مارخورز نے کامران غلام کی سنچری کی بدولت حریف ڈولفنز کو جیت کے لیے 285 رنز کا ہدف دیا ہے۔

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ڈولفنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ مارخورز نے پہلے بیٹنگ کی دعوت ملنے کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنا ڈالے۔

مارخورز کے کامران غلام نے ٹورنامنٹ میں تیسرے میچ میں دوسری سنچری اسکور کی اور 113 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ رضوان کی ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا اور دونوں اوپنرز بسم اللہ خان اور محمد فیضان 10 رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by UMT Markhors (@umtmarkhorspcb)

تیسری وکٹ کے لیے کامران غلام نے کپتان محمد رضوان کے ساتھ مل کر 122 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ اس موقع پر محمد رضوان 51 رنز بنا کر عثمان قادر کا شکار ہو گئے۔

کامران نے چوتھی وکٹ کے لیے سلمان آغاز کے ساتھ مل کر 71 رنز اسکور کیے تاہم 203 کے مجموعے پر مڈل آرڈر بلے باز نصف سنچری مکمل کرنے سے قبل 49 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

ڈولفنز کی جانب سے فہیم اشرف نے 50 رنز دے کر 4 جب کہ میر حمزہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

https://urdu.arynews.tv/stallions-captain-mohammad-haris-express-happiness-after-losing-the-match/