انڈا ویجیٹرین ہے یا نان ویجیٹرین، پہچان کیسے ہو؟

انڈے توانائی سے بھرپور غذا ہے اور اکثر اپنی صبح کا آغاز انڈے کے ناشتے سے کرتے ہیں کیا آپ جانتے ہیں کہ انڈا ویجیٹرین ہے یا نان ویجیٹرین۔

انڈا پروٹین سے بھرپور غذا ہے اور غذائی ماہرین کے مطابق اس کا دن کے آغاز میں استعمال آپ کو دن بھر توانائی فراہم کر سکتا ہے۔ تاہم دنیا میں دو طرح کے لوگ پائے جاتے ہیں ایک سبزی خور (ویجیٹرین) اور دوسرا گوشت خور (نان ویجیٹرین) اور کئی مذاہب کے ماننے والے گوشت والے کھانے سے پرہیز بھی کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیونکہ گوشت پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے اور انڈا بھی مرغی یا دیگر جانوروں سے حاصل ہوتا ہے جس میں پروٹین کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے اسی لیے اس بارے میں دہائیوں سے بحث جاری ہے کہ انڈا ویجیٹرین ہے یا نہیں؟ کیونکہ کئی ویجیٹرین لوگ ایسے ہیں کہ جن کی پسندیدہ خوراک میں انڈا بھی شامل ہے۔

اس بارے میں دو رائے پائی جاتی ہیں۔ سبزی خور لوگوں کے نزدیک انڈا گوشت نہیں بلکہ سبزی ہے کیونکہ اس میں گوشت کے عوامل نہیں پائے جاتے لیکن ایک ایسا بڑا حلقہ بھی ہے جو انڈے کو نان ویجیٹرین مانتا ہے کیونکہ ان کے نزدیک انڈے سے ہی چوزا نکلتا ہے جو گوشت سے بنا ہوتا ہے تو انڈا کیسے سبزی ہو سکتا ہے۔

ہمارے زیر استعمال انڈے تین سطحوں پر مبنی ہوتے ہیں جس کا اوپری حصہ خول ہوتا ہے۔ اس کے اندر البومین (سفیدی) اور تیسرا حصہ زردی ہوتا ہے۔

خول کے حصے میں پروٹین ہوتا ہے لیکن اس کے اندر جانوروں کے خلیے نہیں ہوتے۔ اسی لیے بہت سے لوگ اسے سبزی ویج سمجھتے ہیں۔ لیکن زردی میں چربی، کولیسٹرول اور پروٹین ہونے کے ساتھ گیمیٹ ہوتا ہے جو کہ نان ویج ہے، جو انڈے کو نان ویج بناتا ہے۔

تاہم بازار میں ویجیٹرین انڈے بھی دستیاب ہیں جن کی زردی میں گیمیٹس نہیں ہوتے۔

اس حوالے سے نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مرغیوں کے ذریعے دیے گئے انڈے اکثر مرغے کے رابطے میں آئے بغیر ہی نکلتے ہیں۔ ان کو غیر فرٹیلائزڈ انڈے کہتے ہیں۔ ایسے انڈوں کو کتنی دیر سینک لیں اس میں سے چوزے نہیں نکلیں گے۔

پھر نان ویجیٹرین اور ویجیٹرین انڈوں کی پہچان کیسے ہو؟

انڈوں میں تفریق جانچنے کا انتہائی آسان طریقہ ہے۔

انڈے جس مخصوص کھانچے والی ٹرے میں رکھے جاتے ہیں، اس کے نیچے ایک بلب روشن کریں، جس انڈے سے روشنی پار گزر جائے تو وہ ویجیٹیرین (سبزی کی خصوصیات کا حامل) انڈا ہے، جبکہ نان ویج انڈوں سے روشنی پار نہیں ہوگی۔