ریلوے مسافروں کے لیے اہم خبر ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود کرایوں میں 50 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ریلوے انتظامیہ کا دہرا معیار سامنے آیا ہے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود کم فاصلے کے اسٹیشنز کے درمیان 50 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ریلوے نے کم فاصلے کے اکانمی کلاس کے کرایوں میں 10 سے 50 فیصد اضافہ کر دیا ہے جس کے ٹرینوں سے قریبی سفر کرنے والے مسافروں کی جیبوں پر بوجھ پڑے گا اور ان کا بجٹ بری طرح متاثر ہوگا۔
محکمہ ریلوے نے کراچی سے حیدرآباد، ٹنڈو آدم اور ٹنڈو جام، کوٹری کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
اس کے علاوہ لاہور سے سیالکوٹ، لاہور سے ناروال اور لاہور سے نارنگ منڈی، فیصل آباد سے پنڈی کے اکانومی کلاس میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔
Currency rates in Pakistan Today
کم فاصلے 250 کلو میٹر تک کے فاصلہ والے اکانومی کلاس کا کرایہ بھی 10 سے 20 فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ریلوےحکام نے گزشتہ ہفتے ایکسپریس اور پسنجر ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا تھا۔ بزنس کلاس، اے سی سلیپر، اسٹینڈرڈ، اکانومی کلاس اور طویل فاصلے کے کرایوں میں کمی کی تھی۔