بالی ووڈ کی نامور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے مجموعی اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا شمار انڈسٹری کے سب سے خوبصورت جوڑوں میں ہوتا ہے، عالیہ اور رنبیر کی شادی 2022 میں ہوئی اور ان کی ایک بیٹی راہا کپور ہے۔
تاہم بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی مشترکہ دولت 106 ملین ڈالر ہے۔
عالیہ بھٹ کے کل اثاثوں کی مالیت 62 ملین ڈالر ہے جبکہ رنبیر کپور 43.5 ملین ڈالر کے مالک ہیں اس حساب سے عالیہ بھٹ شوہر سے زیادہ امیر ہیں اور وہ ممبئی میں بھی کئی جائیدادوں کی مالک ہیں۔
اداکارہ کا اپنا پروڈکشن ہاؤس اور کپڑے کا ایک برانڈ ہے جبکہ جوڑے کی مشترکہ کاروں کے کلیکشن میں 11 لگژری گاڑیاں شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اس وقت ’واستو‘ کے نام سے ایک پرتعیش اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہیں جس کی مالیت 4.2 ملین ڈالر ہے۔
شوبز جوڑی کا نیا گھر زیر تعمیر ہے جس کا تخمینہ 30.2 ملین ڈالر ہے اور کہا جارہا ہے کہ عالیہ اور رنبیر جلد اس نئے گھر میں منتقل ہوجائیں گے۔
عالیہ اور رنبیر کی دولت کی بدولت ان کی بیٹی راہا کپور کا شمار اب بالی ووڈ کے امیرترین بچوں میں ہوتا ہے۔