ورلڈ سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا پاکستانی کیوئسٹ نے دفاعی چیمپئن کو ہرا کر سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا۔
منگولیا میں کھیلے جا رہے ورلڈ سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کیوئسٹ نے ٹورنامنٹ کا بڑا اپ سیٹ کر دیا اور کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔
اسجد اقبال نے کوارٹر فائنل میں قبرص کے مائیکل جارجیو کو دو، پانچ سے شکست دی۔
سیمی فائنل میں اسجد اقبال روایتی حریف بھارت کے کیوئسٹ سے مقابلہ کریں گے جب کہ ایونٹ کا فائنل 25 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ ورلڈ سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے 40 کھلاڑی شریک ہیں۔