’استری 2‘ نے 600 کروڑ کا سنگ میل عبور کرکے تاریخ رقم کردی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی ہارر کامیڈی فلم‘استری 2‘ نے ہندوستانی باکس آفس پر 600 کروڑ روپے کا ناقابلِ یقین سنگ میل عبور کرکے تاریخ رقم کردی۔

ڈائریکٹر امَر کوشک کی ہارر کامیڈی، جس میں راجکمار راؤ اور شردھا کپور نے مرکزی کردار نبھائے ہیں، اب باکس آفس کی تاریخ میں پہلی ہندی فلم بن گئی ہے جس نے یہ سنگ میل عبور کیا۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے فلم تجزیہ کار ترن آدرش کا کہنا تھا کہ، ’یہ 600 کروڑ پار کر چکی ہے… فلم نے تاریخ رقم کر دی ہے، پہلی ہندی فلم کے طور پر جس نے یہ سنگ میل حاصل کیا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’میٹروز سے لے کر نان میٹروز، ملٹی پلیکس سے سنگل اسکرینز، شہری مراکز سے بڑے عوامی بازاروں تک،‘استری 2′ ہر جگہ کامیابی حاصل کر رہی ہے۔‘

رپورٹ کے مطابق فلم نے تجارتی ماہرین کو حیران کر دیا ہے، فلم نے اپنے پہلے ہفتے میں 307.80 کروڑ روپے کمائے تھے، جس میں پری ویو شوز کی آمدنی بھی شامل ہے۔

اس فلم کے سیکوئیل میں اداکارہ شردھا کپور، اداکار راجکمار راؤ، اپارشکتی کھرانا، پنکج ترپاٹھی اور ابھیشیک بنرجی نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

مرد کے بجائے بھوتوں کا سامنا کرنا زیادہ محفوظ ہے: ٹوئنکل کھنہ

’اسٹری1‘ کی کہانی ایک چھوٹے سے قصبے کے گرد گھومتی تھی جہاں ایک خطرناک بھوت کا بسیرا ہوتا ہے اور فلم ہارر کے ساتھ کامیڈی بھی پیش کرتی ہے، فلم کو دنیش وجان اور جیو اسٹوڈیوز نے پروڈیوس کیا ہے۔