کراچی : اسرائیلی وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئےسندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں اسرائیلی وزیر اعظم کےوارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے درخواست دائر کردی گئی، درخواست سہیل حمیدایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔
درخواست میں وزارت خارجہ،سیکریٹری کابینہ اوراقوام متحدہ کوفریق بنایا گیا اورمؤقف میں کہا کہ نیتن یاہو نے غزہ میں 15ہزاربچوں سمیت41ہزارسے زائدفلسطینیوں کاقتل عام کیا۔
درخواست میں کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم غزہ میں جارحیت بڑھاکرفلسطینی علاقوں پرقبضہ کررہاہے، انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نےنیتن یاہوکےوارنٹ گرفتاری جاری کررکھےہیں۔
درخواست گزار نے استدعا کی فریقین کویواین جنرل اسمبلی اورسیکیورٹی کونسل میں آوازاٹھانےکاحکم دیاجائے اور نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کی جائے۔