ویڈیو: زبان پھسل گئی، رانا مشہود شاہ زیب رند کو شہباز رند کہہ گئے

چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود کی زبان پھسل گئی اور وہ کراٹے ورلڈ چیمپئن شاہ زیب رند کو جوش خطابت میں شہباز رند کہہ گئے۔

کراٹے کومبیٹ ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا پرچم سر بلند کرنے والے شاہ زیب رند کی وطن واپسی پر کوئٹہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود کی زبان پھسل گئی اور وہ جوش خطابت میں شاہ زیب رند کو شہباز رند کہہ گئے۔

رانا مشہود کے شاہ زیب رند کو شہباز کہنے پر شرکا مسکرا اٹھے اور جب طلبہ نے اس کی نشاندہی کی تو وہ جھینپ گئے اور فوری تصیح کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رند بھی ارشد ندیم کی طرح قومی ہیرو ہیں اور انہیں بھی وزیراعظم ہاؤس بلا کر شایان شان استقبال کیا جائے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود کا مزید کہنا تھا کہ یہ نوجوان ملک کو لیڈ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اسپورٹس کی فیلڈ میں محنت کی جائے، تو کامیابی مقدر ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ جلد نیشنل والینٹئیر کور بنایا جائے گا ۔ نیشنل والئینٹئیر کور میں نو جوانوں کو مکمل تربیت دی جائے گی۔

https://urdu.arynews.tv/shahzeb-rind-world-champion-agricultural-land-reward-announced/