مہندر سنگھ دھونی میچ کے دوران بات نہ ماننے پر غصے میں آگئے تھے، انھوں نے ساتھی کرکٹر پر برہم ہوتے ہوئے خود کو ہی بیوقف کہہ ڈالا تھا۔
سابق بھارتی کپتان کو یوں تو گراؤنڈ میں مسٹر کول کی عرفیت سے جانا جاتا تھا اور وہ اکثر مشکل سے مشکل صورتحال میں بھی کافی پرسکون نظر آتے تھے، تاہم ان کی قیادت میں کھیلنے والے کرکٹر جانتے ہیں کہ پرسکون شخصیت کے علاوہ ان کا ایک چہرہ اور بھی ہے جس سے کئی کرکٹرز کو واسطہ پڑا ہے۔
چنئی سپر کنگز کے کسی بھی موجودہ اور سابق کرکٹر سے پوچھا جائے تو وہ دھونی کی تعریف کرنے کے ساتھ ساتھ ایسا واقعہ بھی ضرور بتائے گا جب دھونی غصے میں آگئے ہوں۔؎
بھارتی کرکٹر موہت شرما نے بتایا کہ ایک میچ کے دوران کسی بات پر ماہی بھائی غصے میں آئے گئے اور دیپک چہر کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر طنزیہ انداز میں کہا کہ ’بیوقوف تو نہیں ہے بیوقوف میں ہوں!‘
موہت شرما نے بتایا کہ ہمیں ان کی طرف سے میدان میں کافی باتیں سننے کو ملتی تھیں اور وہ صرف گراؤنڈ تک ہی ہوتا تھا، انھوں نے مجھے بھی کافی سنائی ہیں، ایک فاسٹ بولر ہونے کے ناطے کبھی کبھی آپ اپنی توجہ کھو دیتے ہیں۔
خیال رہے کہ بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو انڈیا کا سب سے کامیاب کرکٹ کپتان سمجھا جاتا ہے، جن کی کپتانی میں بھارت نے دو بار ورلڈکپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔