بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی اپنی نئی فلم ’سکندر‘ سے متعلق انسٹاگرام پوسٹ وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے تصویر شیئر کی جس میں انہیں ایکسرسائز کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’سکندر‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے۔
اداکار نے گزشتہ روز یہ پوسٹ شیئر کی ہے جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اداکار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ فلم سکندر سے متعلق اعلان کیا گیا تھا یہ آئندہ سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔
فلم میں رشمیکا مندانہ، شرمن جوشی ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض اے آر مروگادوس نے انجام دیے ہیں۔
اے آر مروگادوس اور ساجد ناڈیاڈوالا بالی ووڈ اداکار کو ’اینگری ینگ مین‘ کے طور پر دوبارہ متعارف کروائیں گے جو لوگوں اور ان کے حقوق کیلیے لڑیں گے۔
پروڈیوسر چترا لکشمن نے اعلان کیا تھا کہ ساؤتھ اسٹار ستھیا راج فلم سکندر میں ولن کا کردار ادا کریں گے۔
سلمان خان کی گزشتہ سال دو فلمیں ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ اور ’ٹائیگر تھری‘ ریلیز ہوئی تھیں، ٹائیگر تھری میں کترینہ کیف اور عمران ہاشمی شامل تھے۔
انہوں نے گزشتہ سال شاہ رخ خان کی فلم پٹھان میں بھی مختصر کردار ادا کیا تھا۔