ارجن ٹنڈولکر کتنے اثاثوں کے مالک ہیں؟

بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کے صاحبزادے ارجن ٹنڈولک کتنے اثاثوں کے مالک ہیں، اس حوالے سے دلچسپ تفصیلا سامنے آئی ہیں۔

لٹل ماسٹر سچن کے بیٹے رائٹ آرم فاسٹ بولر ارجن ٹنڈولکر 24 ستمبر 1999 کو پیدا ہوئے اور اپنے والد کی طرح چھوٹی عمر سے ہی کرکٹ کو اپنا لیا، بھارتی انڈر 19 ٹیم میں جگہ بنانے والے ارجن انڈین پریمیئر لیگ میں بھی کھیل چکے ہیں اور آہستہ آہستہ آل راؤنڈر کے طور پر اپنی شناخت بنا رہے ہیں۔

2024 تک ارجن ٹنڈولکر کی مجموعی دولت کا تخمینہ تقریباً 21 کروڑ بھارتی روپے ہے جو کہ 3 ملین امریکی ڈالر کے قریب ہے، انھوں نے دولت کا زیادہ تر حصہ آئی پی ایل اور ڈومیسٹک میچوں سے کمایا ہے۔

ڈومیسٹک اور آئی پی ایل میچوں کے علاوہ ان کی دیگر ذرائع آمدنی کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں، ارجن کو ابھی تک بھارت کے لیے کھیلنے کا کوئی موقع نہیں ملا ہے، وہ بنیادی طور پر آئی پی ایل کے معاہدوں کے ذریعے ہی کمائی کررہے ہیں۔

ممبئی انڈین ممبئی انڈین کے پلیئر ارجن ٹنڈولکر نے اپنے 4 سالہ آئی پی ایل کیریئر میں اب تک 1 کروڑ روپے کمائے ہیں۔

ارجن ٹنڈولکر کا گھر ممبئی کے ایک پوش علاقے میں واقع ہے، ان کے والد ٹنڈولکر کا گھر6000 مربع فٹ پر پھیلا ہوا ہے اور وہ والد کے ساتھ ہی رہتے ہیں۔

ارجن اور سچن ٹنڈولکر کے پاس کاروں کا بھی بڑا ذخیرہ ہے۔ سچن اپنے انسٹاگرام ویڈیوز کے ذریعے کاروں سے اپنی محبت کا اظہار کرچکے ہیں، ان کے پاس پورشے، نسان، بی ایم ڈبلیو، فیراری اور مرسڈیز جیسی کاریں موجود ہیں۔

خیال رہے ہے کہ وہ بھارتی ٹیم میں ڈیبیو کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں لیکن ابھی تک انٹرنیشنل کرکٹ میں انٹری کے منتظر ہیں، ارجن فی الحال بی سی سی آئی کے کسی معاہدے میں شامل نہیں ہیں، اس کی تنخواہ عوامی ریکارڈ میں دستیاب نہیں ہے۔