بالوں کی چمک اور خوبصورتی میں اضافے کیلیے معروف بیوٹیشن کے کارآمد مشورے

خوبصورت بال

گھنے لمبے، چمکدار اور خوبصورت بال ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے اور ہونی بھی چاہیے تاہم ان بالوں کی نشونما کو بہتر بنانے کیلیے کچھ ہدایات پر عمل کرنا بھی ضروری ہے۔

روکھے پھیکے، بے جان بال بہترین شخصیت کو بھی ماند کرسکتے ہیں اس کےبرعکس خوب صورت، جاندار اور چمکدار بال کسی کو بھی نہایت شاندار اور پرکشش بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اس سلسلے میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں معروف بیوٹیشن نبیلہ نے خواتین کو بالوں کو کلر کرنے اور صحت مند بنانے کیلئے چند مفید مشورے دیئے۔

انہوں نے بتایا کہ خواتین اپنے بالوں کا اسٹائل بنانے کیلیے پہلے اس بات پر دھیان دیں کہ آپ کے چہرے کا لُک کیسا ہے؟ آپ کا طرز زندگی کیا ہے بالوں کی بناوٹ کیسی ہے؟ یا آپ کا تعلق کس شعبے سے ہے؟ نبیلہ کا کہنا تھا کہ میں وقت کے ساتھ ساتھ اپنا ہیئر اسٹائل بدلتی رہتی ہوں

ان کا کہنا تھا کہ آج کل لوگوں کے پاس وقت نہیں ہوتا کہ سیلون جاکر بال کو رنگوائیں اسی بات کے پیش نظر میرا کہنا ہے کہ گھر میں ہی کنڈیشنر کریں جو ماسک جیسا ہے لہٰذا جب تک آپ سیلون نہیں جاسکتیں اپنے بال گھر میں ہی سنوار سکتی ہیں اور یہ ماسک لگانے کے کچھ دیر بعد آپ بالوں کو دھو لیں۔