دنیا کا سب سے دراز قد کرکٹر کون؟ 5 طویل قامت کھلاڑیوں کے بارے میں جانیے

کرکٹ دنیا کا مقبول کھیل ہے اور اس میں کئی دراز قد کرکٹر گزرے ہیں پانچ دراز ترین قد کے حامل کرکٹرز میں سے ایک پاکستانی بھی ہے۔

بین الاقوامی کرکٹ میں کئی بولرز ایسے گزرے ہیں کہ جہاں انہوں نے اپنی تیز رفتار بولنگ سے حریف بلے بازوں اور ٹیموں کو پریشان کیا وہیں ان کے دراز قد بھی بیٹرز کے لیے مسئلہ بنے رہے بلکہ صرف حریف ٹیم نہیں بلکہ وکٹ لینے پر جشن منانے کے دوران ان کی ٹیم کے کھلاڑی بھی مشکل میں پڑتے رہے ہیں۔

آج ہم آپ کو پانچ ایسے دراز قد کرکٹرز کے بارے میں بتائیں گے جن میں ایک پاکستانی کرکٹر بھی شامل ہیں تاہم ان میں سے اب صرف ایک کھلاڑی اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہا ہے۔

دنیائے کرکٹ کے دراز قد کھلاڑیوں میں سر فہرست پاکستان کے فاسٹ بولرز محمد عرفان ہیں جن کا قد 7 فٹ اور ایک انچ تھا۔ انہیں اپنے طویل قد کی وجہ سے باؤنسرز پھینکنے میں ہمیشہ آسانی ہوتی تھی اور انہوں نے بالخصوص بھارتی بلے بازوں کو کافی پریشان کیا۔

محمد عرفان نے امریکہ کی باسکٹ بال کھیلنے کی پیشکش ٹھکرا دی | Urdu News –  اردو نیوز

تاہم محمد عرفان کے قد سے جہاں حریف بلے باز خوف کھاتے تھے وہیں ان کے ساتھ کھیلنے والے پاکستانی کرکٹرز بھی پریشان ہوتے تھے کہ جب بھی وہ وکٹ حاصل کرتے تھے تو جشن منانے کے لیے ساتھی کھلاڑی ان کے قد کے برابر نہیں پہنچتے تھے۔

محمد عرفان کا انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر مختصر رہا۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے 60 ون ڈے، 22 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور 4 ٹیسٹ میچز کھیل کر مجموعی طور پر 109 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں 83، ٹی ٹوئنٹی میں 16 اور ٹیسٹ میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔

دراز قد کرکٹرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بولر جوئل گارنر ہیں جنہوں نے اس دور میں اپنی تیز رفتار گیندوں سے حریفوں کو پریشان کیا جب ویسٹ انڈیز کو کالی آندھی کے نام سے جانا جاتا تھا اور بڑی بڑی ٹیمیں اس کا مقابلہ کرنے سے ڈرتی تھیں۔

جوئل گارنر - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا

جوئل گارنر کا قد 6 فٹ 8 انچ تھا اور انہیں ساتھی کھلاڑی ’’بگ برڈ‘‘ کے نام سے بلاتے تھے۔ انہوں نے 58 ٹیسٹ میچوں میں مجموعی طور پر 259 وکٹیں حاصل کیں جب کہ 98 ون ڈے میچوں میں ان کی 146 وکٹیں ہیں۔

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر بروس ریڈ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر آتے ہیں۔ 6 فٹ 8 انچ لمبے یہ سابق کرکٹر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد کچھ عرصہ بھارتی ٹیم کے باؤلنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

image

نیوزی لینڈ کے نوجوان فاسٹ بولر کائل جیمیسن جنہوں نے اپنے کیریئر کا دھماکا خیز آغاز کیا ہے ان کا قد بھی 6 فٹ اور 8 انچ ہے۔ وہ اپنے ملک کے لیے 19 ٹیسٹ میچوں میں 80 وکٹیں لینے کے ساتھ 13 ون ڈے میں 14 اور تیرہ ٹی 20 میچز میں 10 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر کائل جیمیسن انجری کا شکار اگلے سیزن تک باہرہو گئے

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ فاسٹ بولر کرٹلی ایمبروز آج بھی شائقین کرکٹ کو یاد ہیںا۔ 6 فٹ اور 7 انچ قد کے حامل جب یہ دراز قد فاسٹ بولر حریف بلے باز کی جانب دوڑتا تھا تاو ایسا گمان ہوتا تھا کہ حقیقت میں کوئی کالی آندھی تیزی سے ان کی طرف آ رہی ہے۔

Steven Finn: 'The length Ambrose was bowling looked so uncomfortable to  face'

ایمبروز کو اپنے خطرناک باؤنسرز سے بلے بازوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دینے کا ہنر بخوبی آتا تھا۔ انہوں نے 98 ٹیسٹ میں 405 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے نام 176 ون ڈے میچوں میں 225 وکٹیں ہیں۔