جاوید اختر نے شاہ رخ خان کو بوڑھا قرار دیدیا

بھارتی فلموں کے معرف رائٹر اور نغمہ نگار جاوید اختر نے بالی ووڈ کے کنگ اور ہردلعزیز شاہ رخ خان کو بوڑھا قرار دیا ہے۔

ابوظہبی میں ہونے والے انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز (آئیفا) 2024 میں جاوید اختر، شبانہ اعظمی، کریتی سینون، شاہد کپور، مرنال ٹھاکر، اننیا پانڈے، اور ایشوریا رائے سمیت کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

اس دوران جاوید اختر سے سوال پوچھا گیا کہ کون سا اداکار فلم انڈسٹری میں ’آج کا اینگری ینگ مین‘ ہے؟ اس سوال کا بھارتی نغمہ نگار نے دلچسپ جواب دیا۔

جاوید اختر نے کہا کہ اس وقت بہت سے بہترین اداکار ہیں، ان میں ریتک روشن، فرحان اختر اور وکی کوشل شامل ہیں۔

ان سے پوچھا گیا کہ کیا شاہ رخ خان ’اینگری ینگ مین‘ میں سے ایک ہیں، اس کے جواب میں جاوید اختر نے کہا کہ ان کا تعلق اس نسل سے نہیں ہے وہ اب ویٹرن یعنی عمررسیدہ اداکار ہیں۔

شبانہ اعظمی سے پوچھا گیا کہ کون سی اداکارہ آج کے دور میں کون سی اداکارہ اسٹارڈم کی تعریف پر پورا اترتی ہے، اس کے جواب میں شبانہ نے عالیہ بھٹ کو منتخب کیا۔

انھوں نے کہا کہ عالیہ بھٹ بہترین اداکارہ ہیں، وہ بہت محنت کرتی ہیں جو کہ سیٹ پر نظر بھی آتا ہے، وہ جی جان سے اداکارہ کرتی ہیں۔