کراچی میں سمندری ہوائیں جزوی طور پر معطل ، حبس کی کیفیت

کراچی گرمی موسم

کراچی : شہر قائد میں سمندری ہوائیں جزوی طور پر معطل ہونے کے باعث حبس کی کیفیت ہے اور گرمی کی شدت37ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ، شہر میں مطلع صاف اور سمندری ہوائیں جزوی طور پر معطل ہے ، جس ک باعث حبس کی کیفیت ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں درجہ حرارت35  ڈگری ریکارڈ کیا گیا تاہم شدت37 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے، آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 33سے35 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

یاد رہے محکمہ موسمیات نے شہر قائد  میں درجہ حرارت دوبارہ بڑھنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے ایک ایڈوائزری جاری کی تھی ، جس میں کہا گیا تھا کہ منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک جا سکتا ہے، اس سلسلے میں کل سے بلوچستان کی شمال مغربی ریگستانی ہوائیں اثر انداز ہونا شروع ہوں گی

دوسری جانب ملک میں آج کہیں ہلکی توکہیں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے، محکمہ موسمیات نے آج شام کوئٹہ، سبی، کوہلو، قلات، خضدار، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

بلوچستان، خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں جھکڑ چلنے اورگرج چمک کےسا تھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔