غیر ملکی شہریوں کی نقل وحرکت کیلئے بلٹ پروف گاڑیوں کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت

غیر ملکی شہریوں

لاہور : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے غیرملکی شہریوں کی نقل وحرکت کیلئے بلٹ پروف گاڑیوں کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس میں صوبہ پنجاب میں چینی و دیگر غیر ملکی باشندوں کی سیکیورٹی پر غور کیا گیا۔

آئی پنجاب نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ چینی و غیر ملکی شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح، سکیورٹی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں، چینی و غیر ملکی شہریوں کی نقل و حرکت کے دوران بلٹ پروف گاڑیوں کا استعمال یقینی بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں کی رہائش گاہوں، پراجیکٹس سائٹ سمیت تمام متعلقہ مقامات پر تعینات نفری ہائی الرٹ ہوگی۔

آئی جی پنجاب نے چینی انسٹالیشنز پر سی ٹی وی کیمروں، داخلی و خارجی راستوں، باونڈری والز، مورچوں کو اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کردی۔

ایڈیشنل ائی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور، ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی، آر پی او فیصل آباد، پی ایچ پی، ایلیٹ فورس، لیگل، اسٹیبلشمنٹ ٹو ،سی ٹی ڈی کے ڈی آئی جیز سمیت سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

ایڈیشنل ائی جی ساؤتھ پنجاب، آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کی بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔