سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں ڈکیتیوں اور موٹر سائیکل چوری کی بڑھتی وارداتوں کے بعد پولیس نے دکانیں اور ہوٹل رات 12 بجے تک بند کرنے کا حکم دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے نمائندے اشوک شرما کے مطابق حیدرآباد میں بینک ڈکیتیوں اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں جس کے بعد پولیس نے اس کے تدارک کے لیے ٹاور مارکیٹ اور اس کے اطراف میں دکانیں اور ہوٹل رات 12 بجے تک بند کرنے کا حکم دیا ہے۔
پولیس کے مطابق جرائم پیشہ افراد رات کو ہوٹلز میں بیٹھ کر منشیات کی ڈیلنگ اور وارداتوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔
دوسری جانب اناج منڈی، گڈس ٹرانسپورٹ اور ہوٹلز سمیت اہم کاروباری مرکز میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے پر تاجر برادری نے بھی پولیس اقدام کی حمایت کر دی ہے۔
پولیس حکام نے جرائم کے مکمل خاتمے کیلیے تاجروں کو سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اور شہریوں کو رات میں باہر نہ نکلنے کی اپیل کی ہے۔